• نومبر 25, 2020

دیپیکا کا دوبارہ این سی بی کے ریڈار پر آنے کا امکان

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون شوبز انڈسٹری میں منشیات کے معاملے میں دوبارہ پریشانی کا شکار ہوسکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دیپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران کرشمہ کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں جسے ادارے نے قبضے میں لے لیا۔ دیپیکا کی منیجر کے گھر سے منشیات ملنے کے بعد امکان کیا جارہا ہے کہ ڈرگز کے معاملے میں اداکارہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی کے بعد پولیس تحقیقات کی گئیں تو ان کی دوست ریا چکروتی نے اعتراف کیا کہ وہ سوشانت کیلئے منشیات منگواتی رہی ہیں۔ ان معلومات پر مزید تفتیش کی گئی تو بالی وڈ کی کئی شخصیات منشیات کیس کی لپیٹ میں آ گئیں جن میں دیپیکا، ان کی مینیجر کرشمہ اور سارہ علی خان سمیت دیگر شامل تھیں۔ دیپیکا کو پولیس نے طلب کیا تو انہوں نے ادارے کے ساتھ تعاون کیا تاہم اب ان کی مینیجر کرشمہ پرکاش کے گھر سے دوبارہ منشیات برآمد ہونے پر دیپیکا سے مزید تفتیش ہو سکتی ہے جس کیلئے انہیں نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کی جانب سے دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔ معاملہ مزید مشکوک اس طرح ہوا کہ کرشمہ سے جب تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تفتیش میں تعاون کی درخواست کی گئی تو انہوں رابطہ ہی نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس کی دوسری لہر: اداکار عثمان خان اور ماڈل فروا کاظمی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Read Next

گستاخانہ خاکے، فیصل جاوید پارلیمانی گروپ برائے پاک فرانس دوستی سے مستعفی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے