• اکتوبر 27, 2020

دیرپا امن و استحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن اور استحکام کے آنے تک جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دیرپا امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل مجیب الرحمان ٹانک میں دوران آپریشن شہید ہوئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

Read Next

بتایا جائے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں سے ملتا ہے؟شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے