• مئی 23, 2022

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن: وزیراعظم جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کوئٹہ چلے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ چلے گئے، جہاں وہ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے نوشکی جائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان وفاقی و صوبائی وزراء کے ہمراہ نوشکی جائیں گے۔ سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔ نوشکی میں ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے۔ عمران خان کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی ہوں گے۔ وزیراعظم گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گھوٹکی:میرپورماتھیلومیں مغوی کی بازیابی کیلئےاہل خانہ کااحتجاج،قومی شاہراہ بند

Read Next

‘نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں، ہمارے پاس لفافہ ہے نہ ٹوکری’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے