• مئی 24, 2022

دہشتگردوں کوکچلنے کیلئےسہولت کاروں کانیٹ ورک توڑناناگزیرہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں، ہمدردوں کے درمیان رابطوں کو توڑنا دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا اور پنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ پنجگور آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم ، جب کہ مقامی کمانڈر کی جانب سے سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات اور مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا اور مقامی عمائدین کو علاقے کی خوشحالی، ترقی کے لیے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بر وقت اور مؤثر رد عمل کی تعریف کی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے فرض شناسی میں عظیم قربانی پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کی سیکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہوگا۔ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں۔ دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پرحاصل کامیابیوں کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

داماد کے کہنے پر ساس کی خودکشی

Read Next

حوثیوں حملوں سے نمٹنے کیلے امریکی ایف22طیاروں کی ابوظبی آمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے