• ستمبر 23, 2021

دھونس جمانے والی طاقتوں کو چینیوں کی آہنی دیوار پاش پاش کردیگی: شی جن پنگ

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ چین پر دھونس جمانے والوں کا منہ توڑ دیا جائے گا، ایسی طاقتوں کو چینیوں کی آہنی دیوار پاش پاش کر دے گی۔

 رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ 19ویں اور 20 ویں صدیوں میں مغربی طاقتوں اور جاپان کی محکومی کے بعد کمیونسٹ پارٹی نے چین کی عظمت بحال کی، گزشتہ چند عشروں کے دوران دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کسی غیر ملکی طاقت کو دھونس جمانے ، دبانے یا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ایک ارب 40 کروڑ چینیوں کی آہنی دیوار ان کو پاش پاش کر دیگی۔ انہوں نے ہانگ ہانگ میں نظم ونسق بحال کرنے کا اعلان کیا،کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے تائیوان کو چین کے زیر تسلط لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کا فوج پر مکمل کنٹرول برقرار رہے گا، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کیلئے چینی فوج کی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر اسے عالمی معیار کی ملٹری بنایا جائے گا۔ چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تقریب میں 70 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

Read Next

امریکہ خشوگی قتل کیس سے متعلق حقائق نہ چھپائے: خدیجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے