• مئی 25, 2022

دھمکی آمیز پیغامات آسٹریلوی کھلاڑیوں کیلئے نئی بات نہیں، ٹاڈ گرین برگ

چیف ایگزیکٹیو آسٹریلین پلیئرز ایسوسی ایشن ٹاڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ  آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے دھمکی آمیز پیغامات نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کو آگاہ کیا ہوا تھا۔

ٹاڈ گرین برگ نے کہا کہ دورہ پاکستان سے دنیا کو پیغام دینا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی دورے میں مدد ملے گی۔

 پاکستان پہنچنے والی آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارتی سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

 پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کیلئے بھارت کئی مرتبہ ایسی چالیں چل چُکا ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورۂ پاکستان سے روکنے کے لیے

دھمکیاں دی گئی تھیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں۔

دورۂ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی  دھمکیاں دی گئی تھیں، نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا۔

Read Previous

پیکا آرڈیننس، میری باتوں پر عمل نہ ہوا تو اس کیس کا دفاع نہیں کروں گا: اٹارنی جنرل

Read Next

عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔