• دسمبر 8, 2021

دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے:آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنت اعمال سے ملے گی ،اپنی دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے۔

برداشت اور رواداری کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو برداشت اور رواداری سے بھرپور معاشرے کی ضرورت ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صبر اور برداشت کی علامت تھیں جبکہ انہوں نے صبر اور برداشت پر ثابت قدم رہتے ہوئے دو آمروں کو شکست دی ۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے فرمایا تھا مشکلاتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں، مشکلات کا مقابلہ صبر اور برداشت سے ہوتا ہے جبکہ صبر اور برداشت کیلئے جمہوریت کی مضبوطی ضروری ہے ۔

سابق صدر کا مزید کہناتھا کہ جنت اعمال سے ملے گی اپنی دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے، آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو عدم برداشت کا رجحان پیدا کرتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی ملک میں صبر اور برداشت سے بھرپور معاشرے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ﷺ ہے: وزیراعظم عمران خان

Read Next

بابا گرونانک کا یوم پیدائش، سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے