• مئی 25, 2022

دھابی گروپ پنجاب میں60ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ

دبئی میں پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے دھابی گروپ پنجاب میں60ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہو گئی۔ دھابی گروپ تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہور میں مبارک سینٹر تعمیر کرےگا۔

پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ دھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی بلند ترین عمارت بنانے  جا رہےہیں۔منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گی،

انہوں نے کہا ہے کہ دھابی گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اورلاہور میں نئے دورکا آغاز بھی ثابت ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ  والٹن پرسینٹر ل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہوچکا ہے۔لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات میں  مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

Read Previous

اے ٹی پی ورلڈٹینس، اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

Read Next

امریکا اور نیٹو نے روس کو اشتعال انگیزی کاذمہ دار قرار دیدیا، چین کی روسی موقف کی حمایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے