• اکتوبر 30, 2020

دو سال میں پی ٹی آئی حکومت نے صرف تباہی مچائی،ہر چیز کے دام آسمان پر پہنچا دیئے گئے:مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے دو سال میں صرف تباہی مچائی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کے دام آسمان پر پہنچا دیئے گئے، یہ چاہتے ہیں غریب صرف سانس پر گزارہ کرے ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منظور نظر مافیاز آج وزیراعظم کے اردگر بیٹھے ہیں، کراچی کو 165 ارب روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا سی پیک پیپلزپارٹی کا وژن تھا، پی ٹی آئی میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ اس بات کا اعتراف کرے، سی پیک کا معاہدہ آصف زرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی دور میں ہوا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا 2018 کے بعد ایکسپورٹس میں کمی آئی، ریونیو اکٹھا کیے بغیر کوئی ریاست اپنے معاملات حل نہیں کرسکتی، عمران خان کو موقع ملا پرائیویٹ سیکٹر سے چیئرمین ایف بی آر لاسکتے ہیں، 2019 میں پہلی بار ٹیکس ریونیو کم ہو کر 3.2 کھرب ہوگیا، 2018 میں ریونیو کلیکشن 3.84 کھرب روپے تھی۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا اگست 2018 میں ڈالر 124 روپے کا تھا اب 168 روپے ہے، 2018 میں ڈی جی پی گروتھ 5.5 فیصد تھی، 2020 میں پی ٹی آئی حکومت نے 3.96 کھرب روپے ٹیکس کلیکشن کی، سندھ حکومت نے مشکلات کے باوجود 105 ارب روپے ٹیکس کلیکشن کی۔ انہوں نے کہا 17 اگست 2018 میں سٹاک ایکس چینج کا انڈیکس 42 ہزار 446 تھا، پی ٹی آئی دور میں سٹارک مارکیٹ 28 ہزار پوائنٹس تک گری۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پارٹی جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ

Read Next

صبر نہ آزمائیں، سی ایم ہاؤس کے گھیراؤ میں سب سے آگے ہوں گے: فردوس شمیم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے