• اکتوبر 25, 2020

دو سال سے نااہل ٹولہ پاکستان پر مسلط، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نالائق نا اہل حکومتی ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، نالائق اور نااہل حکومتی ٹولے نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا، آج ملک میں ہر طرف بے روزگاری ہے، عوام کے پاس روزگار ہے نہ دو وقت کی روٹی، جس ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سال سے نالائق، نا اہل اور چور ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، آج جو کارکردگی بتائی گئی وہ ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال تھی، ملک میں ہر طرف بے روزگاری اور مہنگائی، غریب عوام کی سننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدے اور دعوے کیے گئے، مختصر ترین وقت میں تاریخی ناکامی کسی دور میں نہیں ہوئی، واحد وزیراعظم ہیں جو نوٹس لے کر تباہی کرتے ہیں، نالائق کھلنڈروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: وزیراعظم عمران خان

Read Next

نیب نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین ‏‏کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے