• ستمبر 23, 2021

دوسرا ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے

جمیکا: کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے ہیں۔ روشنی کم ہونے کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم گر کر سنبھل گئی۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کر دیں۔ کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 76 رنز اسکور کیے اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 212 رنز بنالیے ہیں جبکہ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ میزبان ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، الزاری جوزف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیوزی لینڈ، انگلش بورڈ کے سکیورٹی افسران کی پاکستان آمد جلد متوقع

Read Next

پشاور میں سرگرم ڈکیت گروہ گرفتار، 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے