
دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں انجرڈ ہوگئے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی خیریت بتاتے ہوئے کہا کہ خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ، میرا سر ٹھیک ہے، اور مزید بھی جلد بہتر ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی20 میں باؤنڈری پر کیچ کرنے کی کوشش میں سر کے بل گرے تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ 5 میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لیکن وہ دورۂ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ 24 برس بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔
گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا
0 Reviews