• اپریل 11, 2021

دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو بڑا دھچکا، بابراعظم ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور: کیویز کے دیس شاہینوں کو انجریز نے دبوچ لیا، دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے پر کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے، ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث پہلے سے آؤٹ شاداب خان کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی، شاہینز کے امام الحق کا بھی انگوٹھا زخمی ہو گیا۔

نائب کپتان شاداب خان کو ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے، طویل عرصہ سے ٹانگ میں کھچاؤ کا شکار آل راؤنڈر کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز کے گرین سگنل پر ہی وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ شاہینز میں شامل امام الحق بھی انگوٹھے میں فریکچر کرا بیٹھے، نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا شدید زخمی

Read Next

کراچی: ٹریفک مسائل کوحل کرنے کے لیے ملیرایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے