• جولائی 28, 2021

دورہ انگلینڈ: پیس بیٹری سے انگلش بیٹنگ فیوز کرنے کا منصوبہ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے آٹھ جولائی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پیس بیٹری سے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن فیوز کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

ڈربی کے انکورا کرکٹ گراؤنڈ میں گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث متاثر ہوا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق صرف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی سیناریو بیسڈ پریکٹس ہوئی جس میں بیٹنگ اور باؤلنگ پر توجہ دی گئی۔

گزشتہ روز صہیب مقصود، شرجیل خان، محمد حفیظ، اعظم خان، عماد وسیم، محمد نواز، آغا سلمان اور سرفراز احمد نے بیٹنگ کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، عثمان قادر، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر باؤلنگ میں پسینہ بہاتے رہے۔ باقی کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن سے آرام کا موقع دیا گیا۔ محمد رضوان اور سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کی سخت ڈرلز کرائی گئیں۔ دونوں نے شارٹ کیچز اور ڈائیو پر دھیان دیا۔

پی سی بی کیلئے ایک انٹر ویو میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہے تاہم وہ میزبان ٹیم کیخلاف سیریز میں بہترین باؤلنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر حارث رؤف نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ برطانیہ میں کراؤڈ کے سامنے باؤلنگ کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں اور پاکستانی باؤلنگ کو آسانی کے ساتھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پردونوں کھلاڑیوں نے اتفاق کیا کہ وہ باؤلنگ میں اچھی شراکت داری قائم کر کے میزبان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے شاہین آفریدی کے قومی ٹیم میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آٹھ جولائی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز کرکٹ گراؤنڈ میں صف آراء ہوں گی جس میں پاکستانی سائیڈ شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین اور فہیم اشرف کی تیز باؤلنگ سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

Read Next

غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا: طالبان ترجمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے