• اکتوبر 29, 2020

دورہ انگلینڈ پر جانے والے کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

دورہ انگلیڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلیڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھا، جس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔

8 جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا تو کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد ووسٹر میں انھیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا۔

13 جولائی کو ٹیم نے ووسٹر سے ڈر بی کے لیے سفر کیا تو ان چار افراد نے علیحدہ گاڑی میں سفر کیا، البتہ ڈر بی پہنچے کے بعد عمران خان، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ جا رہے ہیں تاہم کاشف بھٹی بدستور قرنطینہ میں ہیں اور انھیں ٹیم سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دورے پر میڈیا مجرد کی حیثیت سے رضا راشد کچلو کو بھیجا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے کوئی خبر میڈیا کو نہیں دی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سول ایوی ایشن کا پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دینا ہمارے مؤقف کی جیت ہے: پالپا

Read Next

Awam Ki Soch: MQM-P Protest In front of Parliament House against K-Electric

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے