• اکتوبر 19, 2021

دوحہ مذاکرات میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی، امریکہ

دوحہ: دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات پر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کسی بھی طرح طالبان کو تسلیم کرنے کی پیشکش نہیں کی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر طالبان کے ساتھ پیشہ ورانہ مذاکرات کیے ہیں۔ مذاکرات میں کسی بھی طرح طالبان کو تسلیم کرنے کی پیشکش نہیں تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات دو ٹوک اور پیشہ ورانہ تھے، انہیں الفاظ پر نہیں اعمال کی بنیاد پر پرکھا جائے گا، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے سکیورٹی اور دہشت گردی کے خدشات پر بات چیت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پولینڈ کا یورپی اتحاد سے نکلنے کا خدشہ، لاکھوں افراد کا سڑکوں پر احتجاج

Read Next

کراچی: جوڑیا بازار کے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب، مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے