• ستمبر 23, 2021

دوحا مذاکرات میں افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے پر اتفاق: زلمے خلیل زاد

دوحہ: امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ دوحا مذاکرات میں افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے اور سیاسی تصفیے پر اتفاق کیا گیا ہے، تمام ممالک کے نمائندے اس بات پر متفق ہیں پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے مطابق دوحا مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے اور سیاسی تصفیے پر اتفاق کیا گیا، امن عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے زور دیا کہ فریقین فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

Read Next

کراچی میں سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے