• نومبر 29, 2021

دن میں 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیئے ہیں اور کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے ایس ایس جی سی نے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا،اگر گیس بندش کی گئی تو سوئی سدرن نہیں وزارت توانائی شیڈول جاری کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میرے خلاف کرپشن ثابت کر دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا:احسن اقبال

Read Next

لاہور: سموگ کی شدت میں بدترین اضافہ، ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے