• ستمبر 23, 2021

دنیا کی پہلی فلائی موٹر سائیکل کی آزمائشی پرواز مکمل

نیویارک:  دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل نے کامیابی سے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔

سپیڈر نامی یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔ اسے کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل بھی ہے جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔

جیٹ پیک کے مشہور موجد ڈیوڈ میمین نے اسے بہت محنت سے ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب ہے جس میں دو افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ہوا میں بلند ہونے کے بعد اس کا برقی نظام اسے ہموار رکھتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا: شاہ محمود قریشی

Read Next

ناسا نے مریخ کے اندرونی ڈھانچے کا تعین کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے