• دسمبر 5, 2021

دنیا کی بڑی کمپنی کا پاکستان میں موبائل تیار کرنے کا فیصلہ

 میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،دنیا کی بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے بیان جاری کیا کہ میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے اور شیاؤمی کمپنی ائیرلنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں فون بنائے گی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے 3 ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار ہونگے جبکہ پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید لکھاکہ پیداواری سہولت جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گی جس سے 3 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی 20 ورلڈکپ: دو بڑی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں

Read Next

خیبرپختونخوا میں اراضی ریکارڈ دسمبر تک 70 فیصد کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے