• اکتوبر 27, 2020

دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگاہ رکھا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف موثر آواز اٹھائی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے زبانی اور تحریری طورپر آگاہ رکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں خصوصاً غیرملکی ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ وہ اس حوالے سے مل کر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کی دعویدار بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کا ارتکاب کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کے لئے نکلنے والے لوگوں پر تشدد کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف چھروں والی بندوقیں استعمال کی گئیں۔ عید کے موقع پر مساجد کی تالہ بندی کی گئی اور اب محرم میں بدترین ظلم وتشدد دیکھنے کو ملا۔ پوری مسلم دنیا بھارتی حکومت کے اس رویے پر نالاں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد ہائیکورٹ کا میاں‌ نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا حکم، 10 ستمبر کو طلبی

Read Next

عوام کو آٹے، چینی کی فراہمی اور قیمتوں کو خود مانیٹر کروں گا، وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے