• ستمبر 18, 2021

دنیا کا سب سے باکفایت کھانا بنانے والا روبوٹ تیار

نیویارک: اگر آپ بھوک محسوس کررہے ہیں ، گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن پکانے کا دل نہیں کررہا تو اولیور گھریلو روبوٹ آپ کے لیے ہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ایک سمارٹ آلہ ہے جو تین آسان مراحل میں کام کرتا ہے ، اول کھانے کی ترکیب منتخب کریں۔ دوم، اجزا ایک جگہ رکھیں، سوم ، چھوٹے مرتبان اجزا سے بھریں اور بٹن دبادیں۔اس طرح اولیور ریسیپی کو دیکھتے ہوئے بقایا کام ازخود کرلے گا۔

اس میں ایک ذہین باورچی چھپا ہے جو مزیدار کھانے ، سالن، سوپ، چاول، پاستا، فجیتا اور دیگر بے شمار اقسام کے کھانے تیار کرسکتا ہے ۔ اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچہ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے ۔ اس کے ایک یونٹ کی قیمت 630 ڈالر ہے جبکہ دوسالہ وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یونان کو 30 سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا، شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت

Read Next

کوئٹہ میں پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہری پریشان، پمپ سٹیشنز بند ہونے کا خدشہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے