• جون 22, 2021

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد14کروڑ53ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ53لاکھ22ہزار سےزائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 84 ہزار 995افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ33لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 84ہزار226تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 26 لاکھ96 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ62لاکھ57ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 86 ہزار 928 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ41 لاکھ72ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 83 ہزار 757 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 54 لاکھ 8ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ2ہزار864جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 47 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 7ہزا103 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 345 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 39 لاکھ 20ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ18 ہزار357افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 45 لاکھ 1ہزار سے زائد افراد متاثر اور 37 ہزار329اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونامریضوں کادوسرے افرادکیساتھ میل جول حرام، مفتی اعظم

Read Next

بڑے پیٹ والے لوگوں میں دل کی بیماری کے زیادہ امکانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے