• جون 24, 2021

دنیا میں کورونا سے مزید8 ہزار اموات رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید8 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ44 ہزار29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 12 ہزار366 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ10 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 49 ہزار229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 47 سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 12 ہزار753 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 87 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور48ہزار164 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 51 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 787 ہے۔ برطانیہ میں 45 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار840 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان کا ٹرین حادثے پر تحقیقات کا حکم

Read Next

اسرائیلی مظالم جاری، شیلنگ سے 23 فلسطینی زخمی، خاتون صحافی رہا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے