• اپریل 16, 2021

دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے: شبلی فراز

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی، عالمی اور قانونی حق ہے، یہ انسانی عظمت اور وقار کے تقاضوں کا لازمی جزو ہے، اس کی نفی انسانی آزادی، قدروں اور اصولوں کا انکار ہے، کوئی جبر و ظلم اس جائز اور بنیادی حق کے حصول کی جدوجہد سے ہٹا نہ سکا۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

72 سال سے کشمیری یو این قرار دادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں،شاہ محمود قریشی

Read Next

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث 6 ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے