• مئی 25, 2022

دنیا بھر کے کشمیری تحریک آزادی کے ہیرو افضل گورو کی آج نویں برسی منا رہے ہیں

لاہور:  دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری تحریک آزادی کے عظیم ہیرو ڈاکٹر محمد افضل گورو کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منارہے ہیں۔ یہ حریت پسند رہنما جدوجہد آزادی کی پاداش میں تختہ دار کی زینت بنا دیئے گئے تھے۔

30 جون 1969 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں پیدا ہونے والے افضل گورو نے ابتدائی زندگی میں ہی ہونہار طالبعلم کی حیثیت سے شہرت پائی۔ گورو ایم بی بی ایس کے طالبعلم تھے کہ کشمیر میں بھارتی غلامی کے احساس نے انہیں جدوجہد آزادی کی راہ پر ڈال دیا۔

افضل گورو کی مقبولیت بھارتی حکام کے لئے چیلنج بنی تو 13 دسبر 2001 کے بھارتی پارلیمنٹ کے فرضی کیس میں انہیں غیر منصفانہ طور پر گرفتار کرتے ہوئے عوامی خواہشات کے پیش نظر 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کے تیہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفنا دیا۔

افضل گورو نے اپنے آخری خط میں انہیں پھانسی دیئے جانے پر افسوس کے بجائے انہیں حاصل ہونے والے مقام کا احترام کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کی بھی اپیل کی۔

Read Previous

یئر چیف ظہیر احمد سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Read Next

پاکستان سپر لیگ کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔