• جون 22, 2021

دنیا بھر میں 15 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 94 ہزار 911 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 826 متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 38 ہزار 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 101 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 48 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 622 ہے۔

برطانیہ میں 44 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 598 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں کورونا سے مزید 120اموات، 4109 کیسز رپورٹ

Read Next

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا میں مبتلا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے