• مارچ 5, 2021

دنیا بھر میں کورونا پھر شدت اختیار کرنے لگا

دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر سے شدت آ گئی ہے، جمعے کو ایک ہی دن میں ایک لاکھ 81 ہزار نئے مریض سامنے آئے اور نیا ریکارڈ بن گیا۔

 عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا اور کہا ہے کہ دنیا اب ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے۔

برازیل میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی  تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ برازیل میں 49 ہزار افراد جان سے جا چکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار مریضوں کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ  96 ہزار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں مزید 14 ہزار 700 سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں جب کہ  سعودی عرب میں بھی مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کا مرض ایک بار پھر پھیل رہا ہے، جمعے کو ایران میں مزید 2 ہزار 615 مریض سامنے آ گئے جب کہ مزید 120 افراد انتقال کر گئے، اس طرح ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر چلی 2 لاکھ 31 ہزار مریضوں کے ساتھ نویں نمبر  پر ہے جب کہ  میکسیکو میں مزید 5 ہزار 23 نئے مریض سامنے آئے اور 647 مریض جان سے چلے گئے جس کے بعد میکسیکو میں کورونا کے باعث جان سے جانے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 394 ہو گئی ہے۔

امریکا میں 2 کروڑ 73 لاکھ اور روس میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں، جب کہ برطانیہ 74 لاکھ اور بھارت 64 لاکھ سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد پولیس کی سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے ایک بار پھر معذرت

Read Next

دبئی میں کورونا سے جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہوگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے