• جنوری 20, 2021

دنیا بھر میں آج کرسمس تقریبات، کورونا کی وجہ سے رونقیں کچھ ماند پڑ گئیں

ویٹی کن: دنیا بھر میں آج کرسمس منائی جا رہی ہے، کورونا وبا کی وجہ سے اس بار رونقیں کچھ ماند پڑ گئی، ویٹی کن سٹی اور بیت اللحم میں کرسمس کی اہم تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

فلسطین میں بیت الحم میں بھی کرسمس کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز کے تحت تقریب میں شرکت کی، عراق اور مصر میں بھی مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

صدر ٹرمپ نے کرسمس پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد دی، انہوں نے کورونا ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر اور ثابت قدمی سے شکست دی: وزیر اطلاعات

Read Next

سپریم کورٹ:سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے