• جولائی 28, 2021

دلیپ کمار نے خود کو مخصوص اداکاری تک محدود رکھا: نصیر الدین شاہ

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار مرحوم دلیپ کمار نے خود کو صرف مخصوص اداکاری تک محدود رکھا، جبکہ وہ بہت بڑے اداکار اور ان کی شخصیت ہر قسم کے عیب سے پاک تھی۔

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ دلیپ کمار نے اداکاری کے کچھ ایسے جوہر بھی دکھائے جو کہ وقت گزرنے کے باوجود برقرار رہیں گے، لیکن جو ان کی پوزیشن تھی، وہ اس کے مطابق نہیں اور اپنے تجربات کو دوسروں تک منتقل نہیں کیا، جبکہ مستقبل کے اداکاروں کیلئے اپنے پیچھے کوئی سبق بھی نہیں چھوڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مایوس نہیں ہوتی، ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہوں: ریشم

Read Next

پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے