• جولائی 30, 2021

دلیپ کمار جیسا بننے کا تصور بھی نہیں کر سکتا: شاہ رخ خان

ممبئی:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دلیپ کمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ پروفیشنل اور شفیق انسان تھے، انہوں نے اپنے کام کو ہمیشہ بہترانداز میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں میں دلیپ کمار جی جیسا لگتا ہوں، یہ میرے پیاروں کی دعا اور امید ہوتی ہے جس میں ممکن ہے کہ سچائی نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دلیپ کمار بننے کی کوشش کرنے کی حماقت بھی نہیں کرسکتا ہوں اور میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں دلیپ کمار جیسا بنوں۔

شاہ رخ نے دلیپ کمار کی زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لمحات کو اپنی زندگی کا یادگار دورانیہ قرار دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دلیپ کمار کے انتقال سے لازوال فن کا عہد ختم، فنکار

Read Next

دبئی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کے کنٹینر میں دھماکا، قریبی عمارتیں لرز اٹھیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے