• جون 24, 2021

دلیپ کمار اسپتال سے گھر منتقل

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کو طبی معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  طویل عرصے تک بالی ووڈ پر راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارکو ایک دن قبل معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار کو مکمل چیک اپ کے بعد ڈسچارج کرکے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اس بابت بتایا کہ دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں اور اب ہم اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔

گزشتہ روز سائرہ بانو نے کہا تھا کہ انشااللہ جلد دلیپ کمار کو چیک اپ کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر واپس لے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے  ٹریجڈی کنگ محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے، 1940 میں بھارت کے شہر پونے منتقل ہوئے اور خشک میوہ جات کی فروخت کو ذریعہ معاش بنا لیا۔

برصغیر کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ستارے نے فنی زندگی کا آغاز جوار بھاٹا سے کیا، فلم جگنو میں لازوال کردار نبھانے پر انہیں  ٹریجڈی کنگ یعنی المیہ کرداروں کا بادشاہ پکارا جانے لگا۔

60 سالہ فلمی کریئر پر محیط سفر میں دلیپ کمار نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، انہیں بالی ووڈ کی تاریخ کا کامیاب اور عظیم ترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے 1966 میں بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے کو آج بھی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ہر کردار کو دل سے نبھا کر امر کرنے والے دلیپ کمار کو بھارتی حکومت نے 1995 میں ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ “دادا صاحب پھالکے ایوارڈ” سے نوازا۔

حکومت پاکستان نے بھی انہیں سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا تھا، دلیپ کمار پاکستانی حکومت کی جانب سےیہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

Read Next

آئی پی ایل:2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے