
اسلام آباد: پاکستان نے تاریخی بابری مسجد کے فیصلے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھرانصاف کے تقاضے پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔
تفصیلات کے مطا بق بھار تھی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے فیصلے پر پاکستان کا با ضابطہ ردعمل آگیا، ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ بھارتی عد التیں فیصلوں میں انسانی حقوق کو مد نظر رکھیں جب کہ مقبو ضہ کشمیر کے حوالے سے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں سست روی کا شکار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں میں بھارت میں اقلیتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا، بھارت میں اقیلیتیں ہمیشہ محفوظ نہیں رہی اور آج کے بھارتی عدالتی فیصلے نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقا ب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو اپنے عقائد اورعبادت گاہوں میں خطرہ ہے،بھارت ہندوتوا کیلئے نظریئے کی پیروی اورہندو راشٹر کی تاریخ پر عمل پیرا ہےایسے فیصلوں سے بھارت کے بڑے ادارے بھی متاثرہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم سناتے ہوئے فیصلے میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔
0 Reviews
One Comment
this is very good article