• مارچ 7, 2021

دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں:شبلی فراز

لاہور:شبلی فراز نے کہا ہے کہ دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے، شہدا کے اہل خانہ کے صبر و استقلال و جرات کو سلام، آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کو ختم کر کے دم لیں گے۔ یاد رہے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 4 امن دشمن مارے گئے، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، 4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

Read Next

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے اپنی ہی ائیر فورس کو چونا لگا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے