• دسمبر 7, 2021

دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے، اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے، ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی: شہباز گل

Read Next

ثاقب نثار کی آواز کی تصدیق ہوچکی، حق اور سچ سامنے آکر رہتا ہے: مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے