• جولائی 6, 2022

دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

لاہور: اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، فضائی آلودگی برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ

Read Next

بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے: آصف علی زرداری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔