• جنوری 17, 2022

دریائے شگر میں شدید سردی کے باوجود کشتی ریلی، شرکا کا جگہ جگہ شاندار استقبال

شگر: سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے شگر کے نوجوانوں کا انوکھا اقدام، دیسی ساختہ کشتی لے کر دریائے میں ریلی کی شکل میں سکردو روانہ ہوگئے۔ ریلی کے شرکا 70 کلومیٹر طویل فاصلہ دو دنوں میں طے کریں گے۔

ریلی کا انعقاد گلاب پور یوتھ کی جانب سے سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے کیلئے کیا گیا ہے۔ ریلی میں 15 سے زائد کشتیاں اور تین درجن سے زائد کشتی بان شریک ہیں۔

کشتی ریلی کے شرکا پہلے مرحلے میں شگر پہنچ گئے جہاں ان کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ریلی کی قیادت یوتھ لیڈر ذوالفقار علی شگری، احمد چو اور ممتاز شگری کررہے ہیں۔ ریلی کا آغاز کیاہونگ گلاب پور سے ہوا جو کہ 70 کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد آج شام سکردو سندوس پہنچیں گے۔ انہیں سرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے سنگ میل قراردیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جماعت اسلامی کا سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

Read Next

اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافر کے بیگ سے ساڑھے 3 کلو ہیروئن برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے