• اکتوبر 19, 2021

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سابقہ بیوی کے فون ہیک کروائے، برطانوی عدالت

لندن: برطانیہ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی سابقہ بیوی کے فون ہیک کروائے۔

برطانوی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فون ہیک کرنے کا حکم دے کر برطانوی نظام انصاف میں مداخلت کی ہے، شیخ المکتوم کی سابق اہلیہ نے کہا ہے اس انکشاف نے اُنھیں خوف اور شکار بننے کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔

عدالت کے مطابق طلاق اور تحویل کے کیس میں اُن کے وکلا کے فونز پر بھی حملے کئے گئے، شیخ المکتوم نے اس ہیکنگ کے بارے میں علم ہونے کی تردید کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Weather update Today | Pakistan Weather | Weather Report | 07 October 2021

Read Next

تیسری عالمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے، چینی میڈیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے