• جولائی 28, 2021

دبئی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کے کنٹینر میں دھماکا، قریبی عمارتیں لرز اٹھیں

دبئی:  دبئی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کے کنٹینرمیں دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دبئی کی جبل علی بندر گاہ پر لنگرانداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، آگ کے شعلے دور سے دکھائی دیئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دلیپ کمار جیسا بننے کا تصور بھی نہیں کر سکتا: شاہ رخ خان

Read Next

مودی کابینہ میں تبدیلیاں ہوتے ہی 12 وزراء نے استعفے دیدیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے