• مارچ 4, 2021

دبئی میں کورونا سے جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہوگئی

 

دبئی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ  مرنے والوں کی دبئی میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ابوظہبی میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کو فری علاج اور ٹیسٹنگ سروس فراہم کرنے پر حکومت امارات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 ہے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنیا بھر میں کورونا پھر شدت اختیار کرنے لگا

Read Next

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائیگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے