• ستمبر 23, 2021

دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم

دبئی: دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم کردی گئی، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں داخلے کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے ، داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو دبئی میں داخلے کے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا۔

دبئی کے سفر کیلئے نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Read Next

‘ماضی کا دہرا نظام ختم کر کے اسلام آباد میں ون ریگولیٹر نظام لایا جا رہا ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے