• اکتوبر 26, 2021

دبئی میں دنیا کے بڑے ثقافتی میلے کا آغاز، افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ

دبئی:  دبئی میں دنیا کے بڑے ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں میوزک کے ساتھ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، دبئی ایکسپو 2020 چھ ماہ تک جاری رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے بڑے میلے کا آغاز، ولی عہد شیخ حمدان بن محمد آل مکتوم نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری پروجیکشن سکرین کے ذریعے دکھائی گئی۔

ایکسپو میں 192 ممالک کے پویلین میں آرٹ، کلچراور ایجادات کی نمائش کی جائے گی۔ عالمی نمائش میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر بات چیت بھی ہو گی۔ اس بڑے میلے میں 25 ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوامی نمائندوں کا 60 روز میں حلف لازمی قرار دینے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

Read Next

‘پٹرول کی قیمت کم بڑھانے سے 2 ارب کا نقصان ہوا، غریب کو سبسڈی دینگے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے