• مئی 25, 2022

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے میں چودہ سے سولہ فروری تک امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے، ان کی حتمی فہرست تئیس فروری کو جاری کی جائے گی۔ پولنگ 27 مارچ کو ہو گی، کاغذات نامزدگی سات سے گیارہ فروری تک امیدواروں کو جاری کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشانات اٹھائیس فروری کو الاٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے۔

Read Previous

کراچی انٹر بورڈ نے سپیشل امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کر دیا

Read Next

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔