• دسمبر 7, 2021

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 19 دسمبر کو ہی ہو گی جس کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی پر پارٹی کا نام لکھوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنا پارٹی ٹکٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت یا ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں کونسل کی ہر کیٹیگری کی نشست پر طے امیدوار وں کو ہی ٹکٹ جاری کر سکتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان پارٹی ٹکٹ کے اجرا کیلئے ضلعی سطح پر ایک عہدیدارمقرر کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی سربراہان مقررہ کردہ عہدیداران کی لسٹ 15 نومبر تک صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو بھجوائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر لسٹ تمام ریٹرننگ آفیسروں کو بھیجے گا تاکہ ریٹرننگ افسر قانون کے مطابق نشانات الاٹ کر سکیں۔ ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کی تمام کیٹیگری کے بیلٹ پیپروں پر تمام امیدواروں کے نام ونشانات پرنٹ کئے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جہانگیر ترین کراچی میں بھی متحرک، سیاسی شخصیات سے ملاقات

Read Next

28 نومبر کو ڈی چوک میں احتجاجی مارچ کریں گے: سراج الحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے