• اکتوبر 22, 2021

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون، متعدد فیکٹریاں سیل

پشاور: خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون میں متعدد فیکٹریاں سیل کردیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق بنوں میں مصالحہ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران فیکٹری سے 450 کلو چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر ملا مصالحہ برآمد ہوا، فیکٹری سے مضر صحت مصالحہ جات ضبط کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔

نوشہرہ کے علاقوں امان گڑھ، تارو اور پبی میں بھی دکانوں سے 1200 لٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے، سوات، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں سمیت کئی دکانیں سیل کر دی گئیں، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مقدمات درج کر دیئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Read Next

مکئی کی چھلیاں توڑنے سے منع کرنے پر محنت کش قتل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے