• نومبر 27, 2020

خیبرپختونخوا: گندم کی ضرورت 42 لاکھ میٹرک ٹن، پیداوار 4 لاکھ میٹرک ٹن رہ گئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار خطرے میں پڑ گئی، صوبہ میں گندم کی ضرورت 42 لاکھ میٹرک ٹن جبکہ پیدوار صرف 4 لاکھ میٹرک ٹن رہ گئی ہے، صوبائی حکومت نے پنجاب سے تصدیق شدہ گندم کے بیج فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

صوبائی حکومت نے بھی گندم کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، معاون خصوصی کہتے ہیں ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے 4 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا معاہدہ ہوا ہے جس میں 85 ہزار میٹرک ٹن صوبے کو مل چکی ہے، 75 ہزار میٹرک ٹن آنا باقی ہے، پاسکو سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم میں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن مل چکی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب سے رابطہ کر کے گندم کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان سپر لیگ، باقی چار میچز کیلئے 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی

Read Next

آزاد کشمیر کے عوام مہنگائی سے پریشان، افسران صرف نرخنامے جاری کرنے تک محدود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے