• جون 22, 2021

خیبرپختونخوا کے 3 وزراء، 2 معاون خصوصی اور ایک مشیر کو قلمدان مل گیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے 3 وزراء، 2 معاون خصوصی اور ایک مشیر کو قلمدان حوالے کر دیئے گئے۔

خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فضل شکور خان کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ عاطف خان کو خوراک، سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی وزرات دے دی گئی ہے۔ شکیل خان کو پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق خلیق الرحمان کو مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے، تاج محمد ترند معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور اور شفیع اللہ خان کو معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات مقرر کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ادارے، عمران خان اورحکومت ایک پیج پر ہیں:شیخ رشید

Read Next

جہانگیر ترین گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے