• جنوری 21, 2022

خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں، صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئیں۔ 2 معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے کرنے سمیت صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد علی سیف کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ محمد سعید کو انرجی اینڈ پاور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

دوسرے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش کو اعلیٰ تعلیم اور آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، ارشد ایوب کو آبپاشی، فیصل امین گنڈا پور کو لوکل گورنمنٹ اور رول ڈیویلپمنٹ کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔ اسی طرح انور زیب خان کو سوشل ویلفیئر اور وویمن ایمپا ورمنٹ جبکہ تاج محمد ترند کو ریونیو واسٹیٹ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنز کو ڈھائی ماہ تک گیس فراہمی معطل رہے گی

Read Next

متحدہ عرب امارات کا پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے