• دسمبر 5, 2021

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 2 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 2 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر شاہ فرمان نے کامران بنگش اور ارشد ایوب سے حلف لیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل نئے وزراء کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزراء سے حلف لیا۔ کامران بنگش اور ارشد ایوب نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ محمود خان، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ کامران بنگش کو صوبائی وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ ارشد ایوب کے قلمدان سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت: غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Read Next

لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے