• ستمبر 20, 2021

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبرٹیچنگ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور خیبر میڈیکل کالج کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔

پراونشل ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘پی ٹی آئی نے گزشتہ دور میں ایک ارب درخت لگائے، جلد عوام کے سامنے مفصل رپورٹ رکھیں گے’

Read Next

فیروز خان اداکاری کے بعد باکسنگ چیمپئن بننے کیلئے پرعزم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے